۔گورنر کی وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات،کورونا سے متعلق پر بات چیت
گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائیرڈ امان اللہ خان یسین زئ نے جمعہ کے روز وزیراعلئ سیکریٹیریٹ میں وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر بات چیت کی وزیر اعلئ بلوچستان نے گورنر کو صوبہ میں کورونا وائرس کی صورتحال اور روک تھام کے لیۓ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گورنر بلوچستان نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا ملاقات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں احتیاطی تدابیر کو اہم قرار دیتے ہوۓ عوام کو گھروں تک محدود رہتے ہوۓ خود کو ،اپنے خاندان اور معاشرے کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کی اپیل کی گئ جبکہ کورونا وائرس کی روک تھام اور وائرس اے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور علاج ومعالجہ کے لیۓ ڈاکٹروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا گورنر نے وائرس کی روک تھام کے اقدامات اور متعلقہ امور کی مانیٹرنگ کے لیۓ وزیراعلئ سیکریٹیریٹ میں قائم کنٹرول روم کا معائینہ بھی کیا گورنر کو کنٹرول روم کی کارکردگی اور امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئ