ڈالر کی اُڑان جاری 1روپے 87 پیسے کا اضافہ
کراچی:کورونا وائرس اور شرح سود میں کمی کے اثرات ڈالر پر پڑنا شروع ہوگئے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 168 روپے کا ہوگیا۔کرونا وائرس کے باعث پہلے ہی عالمی سرمایہ کاری پاکستان کی بانڈ مارکیٹ سے سرمایہ نکال رہے تھے رہی سہی کسر شرح سود میں کمی نے پوری کر دی اور بڑی تعداد میں بیرونی سرمایہ نکالے جانے سے ڈالر کی مانگ انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ گئی ہے جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔صرف آج ڈالر ایک روپیہ 87 پیسے مہنگا ہو کر168 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 4 روز میں ڈالر8 روپے 20 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 800 ارب روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔
Load/Hide Comments