صوبائی دارالحکومت کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات، لوگوں کی معمول سے زیادہ شرکت
کوئٹہ کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات ہوئے ۔ نمازیوں نے حکومتی احکامات کی پابندی نہ کرتے ہوئے باجماعت نماز میں حصہ لیا اور معمول سے زیادہ نمازی نظر آئے ۔ اس موقع پر علما اور خطبا نے کہا کہ موت کا دن مقرر ہے اور وہ ہر حالت میں آئیگی۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں لیکن ایسے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں جس سے دین پر حرف آئے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مدارس کی بندش کے باعث تلاوت کا سلسلہ کم ہو چکا ہے مدارس میں ہزاروںطلبا روزانہ کی بنیاد پر تلاوت کرتے تھے اب حکومت کی جانب سے با جماعت نماز پر پابندی عائد کی جا رہی ہے یہ فیصلہ قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اللہ تعالی کی ناراضگی کی وجہ سے آیا ۔آج خانہ کعبہ بھی بند ہو چکا مسلمانوں کو اپنی اصلاح کرنی ہوگی ۔ہمیں باقاعدگی سے نمازوں کی پابندی کرنی چاہئے صدقات خیرات عطیات اورزکواۃ دینی چاہئے اپنی زندگیاں اسلامی احکامات کے مطابق گزارنی چاہئیں انہوں نے کہا کہ آج ہماری مشکلات کی وجہ غیر شرعی طور طریقوں پر عمل کرنے کی وجہ سے ہے۔