لاہور:کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر تصادم، 5 افراد زخمی
لاہور: کاہنہ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے انتظامیہ اور مارکیٹ یونین میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
کاہنہ کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی مارکیٹ یونین اور انتظامیہ کے جھگڑے میں مارکٹائی کے دوران سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کردی جس کے بعد انتظامیہ کے سکیورٹی گارڈز گاڑی اور موٹرسائیکلیں چھوڑکر فرار ہوگئے۔
سوسائٹی انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ مارکیٹ میں دکان دار اورریسٹورینٹ مالکان کورونا ایس او پیز کی پابندی نہیں کر رہے تھے، انتظامیہ سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ ریسٹورینٹ بند کرانے پہنچی تو یونین کے لوگ اکٹھے ہو گئے اور تصادم شروع ہو گیا۔
دوسریجانب یونین عہدیداروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ٹیکس کے نام پر بھتہ مانگتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کیاجائے گا۔


