حکومت پاکستان کا نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم نے پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلےکیے ہیں اور 28اپریل2020 سے نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے پوری دنیا میں ای سروس شروع کر رہے ہیں۔ آج سے پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس شروع کر رہے ہیں لیکن آن لائن پاسپورٹ میں کچھ وقت لگےگا۔
وزیراعظم عمران خان نے ہمیں120 دن کاٹارگٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا۔
مشرقی وسطیٰ اور غریب لوگوں کو 3ہزار روپے کی فیس پر 10سال کیلئے پاسپورٹ جاری ہوگا۔ وزارت داخلہ میں شکایٹ پورٹل بھی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلیک لسٹ میں ایک لاکھ کے قریب لوگ ہیں جنہیں 25ہزار تک لایاجائے گا۔ جرائم میں ملوث لوگوں کے علاوہ باقی کو بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔
Load/Hide Comments


