ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایونکا کے سسر کو بھی عام معافی دے دی

واشنگٹن (این این آئی)ٹرمپ نے اپنی مدت کے آخری دنوں میں مبینہ طور پر سیاسی اتحادیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا ہے، عام معافی پانے والوں میں ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے شوہر جیئرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز 2007 میں بغداد میں اندھا دھند فائرنگ کرکے عراقیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے بلیک واٹر کے 4 اہلکاروں سمیت 15 افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں