مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں،اے این پی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کرسمس کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے مسیحی برادری نے ہمیشہ پشتونوں سمیت دیگر اقوام کی غم خوشی میں ان کا ساتھ دیا ہے اور مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ دن اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ معاشرے میں صبر وتحمل برداشت رواداری اور احترام باہمی کے جذبات کو فروغ دینے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات اپنا فعال او رمتحرک کردار ادا کریں تاکہ معاشرے کو امن ترقی اورخوشحالی کا گہوارہ بنایا جاسکے بیان میں مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں