ایران سے مزید 113 زائرین تفتان بارڈر پہنچ گئے

کوئٹہ،ایران میں کرونا وائرس کے پیش نظر مزید 113 زائرین گزشتہ رات تفتان بارڈر پہنچ گئے لیویز ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان ہاوس قرنطینہ میں 150 سے زائد زائرین موجود ہے 50 بلوچستان کے زائرین بھی اس میں شامل ہے دوسری جانب 180 سے زائد تاجر مزدور،ایران سے آنے والے تفتان قرنطینہ سے باہر نکل کر احتجاج کررہے ہیں انکا کہنا ہے ہمارا 14 دن پورا ہوگیا ہے ہمیں گھر روانہ کیا جائے تحصیلدار تفتان کے مطابق ان بعض لوگوں کا 14 دن پورا نہیں ہوا ہے 14 دن پورا ہونے کے بعد خاران، نوشکی، چاغی بلوچستان کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والوں کو انتظامیہ خود روانہ کریگا
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں