پاکستان: ٹوئٹر میں کیا چل رہا ہے
دنیا کی طرح پاکستان میں بھی لوگ اپنی رائے کا اظہار کرنے کیلیے سوشل میڈیا کا سہارہ لیتے ہیں اس ضمن میں آج پاکستان میں ٹوئٹر کے اندر کیا چل رہا ہے اس پر ایک نظر دوڑاتے ہیں۔پاکستان میں آج سب سے پہلے نمبر پر “کرونا ان پاکستان” CoronoInPakistan چل رہا ہے جہاں پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں اس ٹرینڈ میں اکثر صارفین ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ بیشتر صارفین یہ کہتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں کہ گھر میں رہو اور گھر سے باہر نہ نکلو تاکہ اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ کر سکو جبکہ کچھ صارفین مسجدوں کے مولؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں تاکید کر رہے ہیں کہ وہ اس وباء کے دوران گھر میں نماز ادا کریں تاکہ ان کی وجہ سے وائرس نہ پھیلیں۔
اس کے علاوہ ایک ٹرینڈ #TributeToNationSaviours کے نام چل رہا ہے جس میں پاکستانی ٹوئٹر صارفین کرونا وباء کے دوران اپنی ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور ان کی کام کی ہمت و حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور ٹرینڈ “مساجد پر پابندی نامنظور” مزہبی افراد کی جانب سے چلائی جا رہی ہے جہاں صارفین حکومتی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اصرار کر رہے ہیں کہ مساجد پر عائد پابندی اٹھائی جائیں۔ یاد رہیں کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یہ پابندی عالمی مرض کرونا وباء کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے۔جبکہ اس کے علاوہ دیگر ایسے چھوٹے ٹرینڈ چل رہے ہیں جہاں پر صارفین اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں لیکن آجکل بیشتر ٹرینڈ کرونا وائرس پر چلا رہے ہیں