پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس دو جنوری کو طلب

اسلام آباد :پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس دو جنوری کو طلب کرلیا گیا،سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت لاہور میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق استعفوں، سندھ اسمبلی کے استعفوں، سینٹ انتخابات، لانگ مارچ سمیت تحریک کے آگے کے پلان پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں