کورونا وائرس کے خلاف فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، سکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتےہیں، جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے کورونا وائرس کے خلاف فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، سکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود وسائل اور مشکلات ہوتے ہوئے بھی جس طرح ڈاکٹر ز اور عملے نے فرائض سرانجام دیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں،حکومت کورونا وائرس کے پھلاؤ کو روکنے اور تدارک کے لئے کوشش کررہی ہے،عوام بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی ڈاکٹر، سکیورٹی فورسز، سرکاری افسران،رضاکار جو فرنٹ لائن پر ہائی رسک مشن پر ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں اس کاوش اور محنت کا بہت بڑا اجر ہے، محدود وسائل اور کم حفاظتی تدابیر کے ساتھ کام کر نے والے قومی ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے محکمہ صحت کے افسران، فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ انہوں نے تفتان میں سب سے پہلے اس بیماری کا مقابلہ کیا جب پورا پاکستان کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے تیار بھی نہیں تھا نہ احتیاطی تدابیر تھیں، نہ انتظامات تھے ان افراد نے فرنٹ لائن پر پانچ ہزار سے زائد زائرین کو سہولیات، علاج معالجہ،محدود وسائل کے ساتھ ساتھ محدود جگہ پر قرنطینہ رکھااور اس بیماری کو ملک بھر میں پھیلنے سے روکا، شیخ زید، فاطمہ جناح، سول اور بی ایم سی سمیت تما م ہسپتالوں میں فرائض سرانجام دینے والا عملہ جس انداز میں محنت کررہا ہے صوبائی حکومت اس محنت کی قدر اور اسے سراہتی ہے اور یقین دہانی کرواتی ہے کہ عملے کو مکمل معاونت فراہم کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کٹس، ماسک،آلات کی کمی کا سامنا ہے حکومت کو جہاں سے بھی موقع اور دستیاب اشیاء مل رہی ہیں انہیں حاصل کیا جارہا ہے،صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ہر لحاظ سے انتظامات کرق بہتر کرے او ر ہماری کوشش ہے کہ دنیا بھر میں جس طرح یہ وباء پھیلی اسے صوبے میں پھیلنے سے روکا جائے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی سماجی رابطے محدو د کرتے ہوئے صفائی ستھرائی سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اپنا نے کی ضرورت ہے تاکہ اس وباء پر جلد اجلد قابو پایا جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں