ڈاکٹرز نے اسلم بھوتانی کو لوگوں سے ملنے کو منع کر دیا
حب (نمائندہ انتخاب) بھوتانی عوامی رابطہ آفس حب سے جار ی ایک بیان کے مطابق ممبر قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی سے عوام کی ملاقات میل جول کو ڈاکٹرز نے سختی سے منع کیا ہے انکی طبیعت بہتر ہونے تک انہیں آرام کا کہا گیا ہے ڈاکٹرز کا کہناہے کہ موجودہ وبا کرونا سے بچا ؤلازمی ہے لہٰذا ممبر قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی آرام کریں اس حوالے سے عوام سے گزارش ہے کہ اسلم بھوتانی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کریں اور عوام کو جو بھی رابطہ کرنا ہو بھوتانی عوامی رابطہ آفس حب سے رجوع کریں۔
Load/Hide Comments


