آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 میجرز سمیت 4 اہلکار جاں بحق

ترجمان فوج کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ میجر محمد حسین سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹرسپاہی عبدالقدیر کی میت لے کر سی ایم ایچ اسکردو جا رہا تھا۔ سپاہی قدیر کامری سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آ کراہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر ایاز کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے جبکہ میجر حسین شہید اسکردو کے علاقے خپلو کے رہائشی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں