چمن، مدرسہ میں 21بیل ذبح، گوشت غرباء میں تقسیم
چمن:کرونا وائرس کے پیش نظر ایم این اے مولانا صلاح الدین ایوبی کے مدرسے میں 21بیل کی قربانی غریبوں میں گوشت تقسیم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کروناء وباء عذاب الٰہی ہیں جس نے پورے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہیں اور اسکو مذاق نہ سمجھا جائے پاک افغان بارڈر کی بندش کو27روز ہوگئے چمن کے ہزاروں افراد کا روزگارباب دوستی گیٹ سے منسلک ہے پاک افغان بارڈر کی بندش سے چمن شہر کی70فیصد آبادی غربت کا شکار ہوگئی ہے اوران کے گھروں کے چولہے اب بجھ رہے اسی سلسلے میں کروناوائرس کے پیش نظرجمعیت علمائے اسلام کے ممبر آف قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی کے مدرسے میں شہر کے مخیر حضرات کی جانب سے21بیل کی قربانی دی گئی قربانی کے موقع پر علمائے کرام کے بڑی تعداد موجود تھی قربانی سے پہلے شیوخ کرام نے اجتماعی دعاکرتے ہوئے کی اور کروناوائرس جیسے عذاب سے پناہ مانگی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اس موذی مرض سے پاکستان کے عوام کو بچائے اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے ایم این اے وچیئرمین اینٹی نارکوٹکس مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے کروناوائرس نے دنیا میں ہزاروں کی تعدادمیں لوگوں کی جان لی ہے جس کو دنیا بھرمیں وباء قرار دیاگیاہیں اور اس سے عوام کی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہیں اورجن ممالک نے اس سے چھٹکارا حاصل کیاہے انہوں نے صرف لاک ڈاؤن پر عمل پیراہوکر اپنے آپ کو بچایاہے جبکہ ہمارے ہاں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد نہیں ہورہاہیں جوکہ تشویشناک ہیں