کورونا، ہمارے پاس احتیاط کے سواکوئی راستہ نہیں، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کرٹیک پارٹی ک مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس کی شدت اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمارے پاسو فیصد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں وباء کے ضرر رساں اثرات کا ہوشمندی سے ادراک کرتے ہوئے ذاتی جذبات واحساسات پر قابو رکھ کر قوم ا ور معاشرے کی فلاح کیلئے اجتماعی سوچ اپنا ناہوگا سیاسی چپقلش،ذاتی عناد،تنگ نظری اور منفی سوچ کے ذریعے وکرونا کو کسی طور شکست نہیں دی جاسکتی ہوشمندی کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دور اندیشی کا مظاہرہ کریں اور اپنے معاشرے کے وسیع تر مفاد ات کی خاطر مثبت سوچ اور اجتماعی طرز عمل کو فروغ دیں بیان میں کہا گیا کہ صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد اس پر عملدرآمد کرانے والے حکومتی اداروں کو اپنے فرائض انجام دینے ہوں گے حکومتی احکامات سے رو گردانی اور احتیاطی تدابیر سے راہ فرار اختیار کئے جانے کے بھی انتہائی منفی ا ثرات مرتب ہوں گے ایسے میں حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں،علماء کرام کو بھی عوام کو قرنطینہ،سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے فوائد سے آگاہ کرنے کیلئے عملاً آگے آنا چاہیے بیان میں صوبائی حکومتی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ا جلاس کا انعقاد اور اس ضمن میں اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد بننے والی معاشی،ومعاشرتی صورتحال پر بھی بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے دیہاڑی دار مزدوروں،رکشہ ڈرائیورز اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں،کرایہ دینے والے دکانداروں کی فی الفور داد رسی ضروری ہے اس ضمن میں ایک موثر میکنزم اور شفافیت پر مبنی طریقہ کاور وضع کرک کے معاشی پیکج کا عملاً آغاز کیا جائے پارٹی کے مطابق ایچ ڈی پی کی جانب سے عوامی آگاہی مہم جاری ہے جس کے تحت عوام کو گھروں میں رہنے اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے بیان کے مطابق پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ورکن اسمبلی قادر علی نائل نے گزشتہ روز فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل،ڈاکٹر شربت خان اور ڈاکٹر ناصر نے زائرین اور دیگر افراد کے سیمپلز کے ٹیسٹ ونتائج ودیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں