عمران خان تھانیدا ذہنیت کے مالک ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد :مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے ملک میں جب بھی ووٹ چوری کا نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا وہ تابعدار اور تھانیدار ذہنیت کے مالک ہیں۔ کہ احمد فراز کے نظریات اور فلسفے کا بد ترین مخالف خود ان کا بیٹا ہے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے بیان پررد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ملک کی ترقی، دفاع اور سلامتی کی بنیادوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہا دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں عمران خان کا نام آئے گا تو کیا یاد آئے گا۔ احمد فراز صاحب کی روح یقیناً آج تکلیف محسوس کرتی ہو گی کیونکہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف کا ترجمان خود ان کا بیٹا ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کو بے روزگاری، مہنگائی اور اندھیرے دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ملک میں جب بھی ووٹ چوری کا نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا وہ تابعدار اور تھانیدار ذہنیت کے مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج شبلی فراز نے مان لیا کہ عوام کی تابعداری ان کی معیشت اور روزگار تباہ کرنے سے نہیں ہوتی۔ ہم عوام کے حقوق، ان کی روٹی روزگار، آزادی اظہار واپس لے کر رہیں گے۔ #/s#


