دنیا میں کوئی ایسا اسکینر نہیں بنا جس سے کرونا کی تشخیص ہوسکے، ڈاکٹرعطاء الرحمن
کراچی:چیئرمین نیشنل ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمان نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا اسکینر نہیں جس سے انسان میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اسکینر صرف بخار بتا سکتا ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہاکہ وینٹی لیٹر کے 2 ماڈلز شارٹ لسٹ کیے ہیں، جس کی منظوری کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی کو اجازت دینا ہوگی، ملک میں وینٹی لیٹرز بنائے جاسکتے ہیں۔ تاہم اس کی منظوری کیلئے طریقہ کار طویل ہے۔انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وینٹی لیٹرز بنانے کی منظوری کا طریقہ آسان کرنا ہوگا۔ دیکھنا ہوگا کہ وینٹی لیٹرز کا معاملہ کھٹائی میں نہ پڑ جائے۔ وینٹی لیٹرز، ٹرائلز اور اسٹرکچر سمیت کئی پہلوؤں پر کام ہو رہا ہے۔ڈاکٹر عطا نے کہاکہ کرونا کی علامات ظاہر ہونے کے 2،3 روز میں اموات خطرناک ہیں، کرونا وائرس کو سمجھنے کیلئے تحقیق کر رہے ہیں، کرونا وائرس پر کام کرنے والے ریسرچ سینٹر کھولنے چاہیئے۔ایک عام تاثر سے متعلق پھیلی غلط فہمی پر بات کرتے ہوئے چیئرمین نیشنل ٹاسک فورس نے بتایا کہ دنیا میں کوئی ایسا اسکینر نہیں بنا جس سے کرونا کی تشخیص ہوسکے۔ اسکینر سے متعلق خبریں انتہائی غلط ہیں۔ اسکینر صرف بخار بتا سکتا ہے۔