چین سے آٹھ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معا ون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین سے آٹھ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کل ہفتہ کو پاکستان پہنچے گی۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں، اس سلسلے کل ہفتہ کو چاینہ سے آٹھ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم پاکستان پہنچے گی، ٹیم کرونا وائرس کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات کا جائزہ اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں