کوئٹہ، ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ٹرین کی زد میں آخر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سریاب کسٹم کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی نعش سول ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں