وفاقی حکومت کا طبی عملے کو شارٹ ٹریننگ کورس کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے طبی عملے کو شارٹ ٹریننگ کورس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعہ کو یہاں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ طبی عملے کے لیے ایک شارٹ ٹریننگ کورس کرائیں گے، جس میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسز اور دیگر عملہ شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 5 اپریل تک ان شاء اللّٰہ فرنٹ لائن پر ڈیل کرنے والے عملیکو حفاظتی کٹس فراہم کردیں گے۔معاون خصوصی صحت نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی پھیلاؤ کی ویسی رفتار نہیں، جیسی دیگر ممالک میں رہی۔انہوں نے کہاکہ ہم نے صحت کے حوالے سے پیشگی اقدامات کئے، جس کی وجہ سے کورونا کے کیسز کم رپورٹ ہوئے۔ڈاکٹر ظفر مراز نے کہا کہ دیگر ممالک میں ضعیف اور معمر افراد کورونا سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1235ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں مرض سے متاثرین کی عمریں 16 تا 50 برس کے درمیان ہیں۔