جامعہ بلوچستان، بھرتیوں میں بلوچ امیدواروں کے ساتھ ناانصافی کی گئی، بی ایس او

کوئٹہ،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ،زونل پریس سیکرٹری،ناصر زہری بلوچ، زونل آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر عزیز اللہ بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے جامعہ بلوچستان کے حالیہ نان ٹیچنگ اسٹاف کے بھرتیوں میں میرٹ کو مکمل نظر انداز کرکے بلوچ امیدواروں سے ناانصافی کی گئی ٹیسٹ میں میرٹ پر آنے والوں کو صرف بلوچ دشمنی کے بنیاد پر ڈراپ کیا گیا یونیورسٹی میں سابقہ وائس چانسلر کے منفی پالیساں تاحال جاری ہے موجودہ وائس چانسلر بجائے منفی عوامل کو کنٹرول کرنے کے اسٹوڈنٹ سیاست پر قدغن لگانے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے یونیورسٹی معاملات کو درست نہیں کی گئی اگر طاقت کے استعمال کے زریعے کرپشن اقرباء پروری کو مسلسل تقویت دی جاتی رہی تو جامعہ بلوچستان ایک دفعہ پھر سابقہ طرز پر بدترین بلیک میلنگ و اسکینڈل کا شکار بن سکتی یے جامعہ بلوچستان بلوچستان کو پہلے بدترین کرپشن کا شکار کیا گیا اب بھی مکمل وہی پالیسیاں تسلسل کے ساتھ جاری یے صرف چہروں کو تبدیل کیا لیکن بندر بانٹ و دیگر منفی امور تاحال جاری ہے بی ایس او یونیورسٹی کے بلوچ دشمن ہتکھنڈوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں