دینی مدارس کو چھیڑا گیا تو تحریک میں جمعیت صف اول میں کھڑی ہوگی،مولانا حیدری
کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام دینی مدارس کی پشت پر ہمیشہ کی کھڑی ہے دینی مدارس کو چھیڑا گیا تو تحریک میں جمعیت علمائے اسلام صف اول میں کھڑی ہوگی پارلیمنٹ میں بیٹھے علمائے کرام چوکیداری کررہے ہیں تاکہ اسلام سے متصادم کوئی قانون پاس نہ ہو پارلیمنٹ میں ہمیشہ اسلام سے متصادم قوانین پاس نہیں ہونے دیا موجودہ حکمرانوں میں گرے لسٹ سے بچنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عوام کو نااہل و سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام دینی مدارس کی پشت پر ہمیشہ کی کھڑی ہے دینی مدارس کو چھیڑا گیا تحریک چلائیں جمعیت علمائے اسلام بھر پور ساتھ دے گی اگر مدارس اور مساجد کو نہ بچا سکے تو ہمارے لیے لقمہ بھی حرام ہے حکومت پر دباو ڈالا جائے وقف املاک ایکٹ واپس لے انہوں نے کہا کہ وقف املاک ایکٹ سینیٹ سے پاس نہیں ہوا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس ہوا ہے پارلیمنٹ میں ہمیشہ اسلام سے متصادم قوانین پاس نہیں ہونے دیا پارلیمنٹ میں بیٹھے علمائے کرام چوکیداری کررہے ہیں تاکہ اسلام سے متصادم کوئی قانون پاس نہ ہو جمعیت علمائے اسلام کسی کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ اسلام سے متصادم قانون سازی کرے موجودہ حکمرانوں میں ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے بچنے کے لیے کوئی صلاحیت نہیں ہے حکمران تو عوام سے کئے گئے وعدوں پر پورے نہیں اتر سکیں ملک کو کیسے مستحکم کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں ملک کو مستحکم، عوام کو مہنگائی اور نااہل حکمرانوں کے ناقص پالیسیوں سے بچانے کیلئے نکلی ہے جو جمہوریت کی بحالی، آئین کی حکمرانی تک جاری رہے گی۔