امن وامان کی بہتری کا کریڈٹ سیکیورٹی فورسز کے سرجاتا ہے، ضیالانگو

کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے سال 2020کو بلوچستان میں امن کے حوالے سے اطمینان بخش سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی جس کا کریڈیٹ بلوچستان کے عوام اور غیور سیکورٹی فورسز کے سرجاتا ہے سال 2021بلوچستان میں امن و امان اور ترقی کے نئے سورج کے ساتھ شروع ہوگا۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، میر ضیاء لانگو نے کہا کہ 2020میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش رہی بلوچستان کے غیور عوام اور بہادر سیکورٹی فورسز نے صوبائی حکومت کی قیادت میں ملک اور بلوچستان کی ترقی کی مخالف قوتوں کو شکست ہوئی سال 2020میں ایک بار پھر سیکورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذارنہ پیش کر کے بلوچستان کے امن کو بحال رکھنے میں کردار اد ا کیا اب بلوچستان میں بیرونی ایجنڈے پر کارفرما فنڈز لشکروں کا خاتمہ قریب ہے اور بچے کچے دہشتگرد صوبے میں امن و امان خراب کرنے کے درپے ہیں جنہیں 2021میں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا اہم ترین ستون ہے صوبے میں قیام امن کے لئے ہمہ وقت کوششیں کی جارہی ہیں عوام نئے سال میں سیکورٹی کی صورتحال میں مزید بہتری محسوس کریں گے سال 2021بلوچستان کی ترقی کا سال ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں