پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کےڈاکٹر امتیازمیں کرونا وائرس کی تصدیق، قرنطینہ سینٹر منتقل، ہاسٹل سیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے ایک ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،ڈاکٹر کو آئی نائن قرنطینہ مرکز میں منتقل کردیا گیا جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے پولی کلینک ہاسٹل کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔ ترجمان پولی کلینک کیمطابق ڈاکٹر امتیاز پولی کلینک میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ہیں اورپولی کلینک ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے۔ڈاکٹر امتیازکا کہنا ہیکہ انکا ٹیسٹ کرانے پر کرونامثبت آیا ہے۔ترجمان پولی کلینک ہسپتال کے مطابق ہاسٹل میں موجود تمام ڈاکٹرز کو قرنطینہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ ہاسٹل کو سیل کررہی ہے۔ متاثرہ ڈاکٹر کو اوجی ڈی سیایل کے قرنطینہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اوجی ڈی ایل قرنطینہ کے انتظامات مکمل ہیں
Load/Hide Comments