پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بعد دیگر چھوٹی جماعتوں سے بھی اہم حلقوں کے رابطے
لاہور: پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بعد دیگر چھوٹی جماعتوں سے بھی اہم حلقوں کے رابطے، پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق گرینڈ ڈایئلاگ کے حوالے سے کئی جماعتوں نے نرم گوشے کا اظہار کر دیا۔ مسلم لیگ ن نے گرینڈ مذاکرات کو چال قرار دیا، جس کی مولانا فضل الرحمان نے بھی تائید کی۔
پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے پر اصرار کیا، آصف علی زرداری نے رائے دی کہ سینیٹ انتخابات میں آرام سے 12 سے 14 سیٹیں جیت سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے تجویز دی کہ استعفوں کیلئے ہر وقت تیار مگر حکمت عملی عوام کے سامنے نہ لائی جائے، استعفوں کا آپشن اس وقت استعمال کیا جائے جب ماحول گرم ہو۔
Load/Hide Comments