کورونا وائرس: چین سے طبی سامان اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کا سلسلہ جاری ہے اور اب دوست ملک سے 8 خصوصی ڈاکٹرز اور امداد کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ چین کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لیے اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر اترا، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ، چیئرمین این ڈی ایم اے، پاکستان میں چینی سفیر نے چینی عملے کا استقبال کیا۔اس خصوصی پرواز میں آنے والے 8 چینی ڈاکٹرز کورونا وائرس کا علاج کرنے میں ماہر ہیں۔یہ ڈاکٹرز 2 ہفتوں تک پاکستان میں رہیں گے اور چین میں کورونا وائرس سے لڑنے میں اپنے تجربے کے بارے میں پاکستانی ماہرین کو مشورے فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ یہ 3 روز میں تیسری چینی امداد کی کھیپ ہے جو پاکستان پہنچی ہے اور بحران کے اس وقت میں چین نے پاکستان کی مدد سب سے پہلے حصہ ڈالا ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک پاکستان آنے والی چینی امداد میں 12 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 3 لاکھ ماسک، 10 ہزار حفاظتی سوٹ اور آئیسولیشن ہسپتال کی تعمیر کے لیے 40 لاکھ ڈالر کی امداد شامل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں