سربراہ جبوتی نیشنل پارلیمنٹ کا دورہ گوادر پورٹ

گوادر:چبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر محمد علی حمید کی سربراہی میں گوادر کے دورے پر آنے والے آٹھ رکنی وفد نے آج گوادر پورٹ کا دورہ کیا. پورٹ کے احاطے میں واقع چائینہ بزنس سینٹر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر خان کاشانی اور ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل نے غیر ملکی وفد کو گوادر پورٹ،.فری زون اور گوادر کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش رفت کی. اس موقع پر وفد کے سربراہ اور چبوتی نیشنل پارلیمنٹ کے صدر محمد علی حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر ہمیں بہت اچھا لگا، یہاں کے لوگ بہت محنتی ہیں،.انھوں نے کہا کہ ہمارے اور پاکستان کے بہت سے قدریں مشترک ہیں چبوتی میں بھی سمندر اور پورٹ موجود ہے، پاکستانی حکومتی شخصات کو میں دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ملک کا دورہ کریں،.اور یہاں کے تاجروں کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ چبوتی میں ایکسپورٹ اور امپورٹ کا بزنس کریں۔انھوں نے کہا کہ گوادر پورٹ ایک اہم خطے میں واقع ہے. گوادر پورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ریجن کیلئے اہمیت کا حامل ہے. تقریب کے اختتام میں پاکستان سینیٹ کے رکن سینیٹر مرزا آفریدی نے اپنے خطاب میں غیر ملکی وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا. کمشنر مکران طارق قمر اور ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون بھی تقریب میں موجود تھے. وفد آج شام اپنا دو روزہ گوادر کا دورہ مکمل کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے واپس اسلام آباد روانہ ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں