لیاقت بلوچ کاسردار اختر مینگل ودیگر کو فون،ملکی حالات پر تبادلہ خیال

لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے بی این پی کے صدر سردار اختر مینگل، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر خالد محمود، گلگت بلتستان کے امیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی، منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ محمد الطاف کشمیری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ کورونا وائرس کے حوالے سے خیریت دریافت کی اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کنفیوژن پر مبنی اظہار خیال سماجی اتفاق رائے کو توڑ رہے ہیں۔ وفاق صوبوں کے ساتھ اعلانات، ویڈیو لنک کانفرنسوں سے بڑھ کر عملی تعاون کرے۔ ابھی تک ریلیف صوبوں کی جانب نہیں گیا۔ لاک ڈاﺅن، ٹرانسپورٹرز کے حوالے سے پورے ملک میں یکساں پالیسی نہیں جگہ جگہ ناکے عجیب منظر نامے بنائے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کورونا وبا سے بچاﺅ اور نجات کے لیے پوری قوم جسد واحد ہے۔ احتیاطی تدابیر کے ساتھ رجوع الی اللہ کا رجحان بھی غالب ہے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹر، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف قومی خدمت کے لیے موجود ہیں لیکن سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ لیاقت بلوچ نے انجمن آرائیاں پاکستان کے روح رواں میاں محمد سعید ڈیرے والے کا ہزاروں مزدوروں، بے روزگاروں اور مستحق لوگوں کو ایک وقت کا پکا پکایا فوڈ پیکیج مہیا کرنے پرشکریہ ادا کیا اور کہاکہ مخیر حضرات کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ انشائاللہ پوری قوم جلد اللہ کی خاص رحمت و کرم کے ساتھ کرونا وبائپر قابو پانے میں کامیاب ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں