اسلام آباد میں جرمن شہری کے قتل کیس میں 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد:تفتیش کاروں نے دارالحکومت اسلام آباد میں جرمن شہری کے قتل کے معاملے میں کوہاٹ سے 2 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینئر پولیس افسران نے بتایا کہ دارالحکومت اور کوہاٹ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک مکان پر چھاپہ مارا اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کو کوہاٹ کی جیل میں بھیج دیا گیا اور ان کے ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مشتبہ ملزمان کو تفتیش کے لیے اسلام آباد لائیں گے۔واضح رہے کہ 31 دسمبر کو جرمن شہری نوئل میتھیاس ڈوریگو کو 2 افراد نے سیکٹر جی-10/4 میں ان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔پولیس کے مطابق وہ 30 لاکھ روپے نکلوانے کے بعد ایف 10 میں بینک سے واپس آرہے تھے کہ اس دوران ایک کار نے انہیں روکا اور دو افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں