افغان حکومت، طالبان امن مذاکرات 5جنوری کو ہونگے
کا بل :افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا اگلا دور 5جنوری سے قطر میں شروع ہو رہا ہے، افغان حکومت کی جانب سے ملک میں مستقل جنگ بندی اورآئندہ حکومت سے متعلق امور پر بات چیت کئے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی مذاکرات کار غلام فاروق مجروح کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے مذاکرات کار مستقل جنگ بندی اور موجودہ نظام حکمرانی کے تحفظ کے لئے زور دیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات چیت بہت پیچیدہ اور وقت طلب ہے لیکن پرامید ہیں کہ جلد ازجلد کسی نتیجے پر پہنچیں گے کیونکہ لوگ اس خونی جنگ سے تنگ آچکے ہیں۔واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ سال ستمبر میں ہوا تھا۔
Load/Hide Comments