واشک ،بسیمہ میں پولیس اسٹیشن کا قیام ناگزیر ہے،پی پی واشک

بسیمہ (نامہ نگار)بسیمہ میں امن وامان کی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے لیویز فورس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں مگر افسران کی خراب کارکردگی نے انھیں چیک پوسٹوں تک محدود کر دیا گیا ہے افسران کی غلط پالیسوں کی وجہ سے علاقہ میں قیام امن کی صورتحال بگڑتی جارہی پولیس اسٹیشن کی تعمیر میں سست روی قابل مزمت ہےافسران کی غلط پالیسوں کی وجہ سے علاقہ میں قیام امن کی صورتحال بگڑتی جارہی ہیںاب بسیمہ میں پولیس اسٹیشن کا قیام ناگزیر ہو گیا ہے پولیس اسٹیشن کی تعمیر میں سست روی قابل مزمت ہے اوراسی طرح پولیس تھانہ کے قیام میں چند عناصر ہر ہمیشہ رکاوٹ بنتے چلے آرہے ہیں کیونکہ پولیس کےآنے پران کا دانہ پانی بند ہو جاتا ہے لیویز کے جوانوں کی طرح پولیس کے جوان بھی ہمارے بھائی اور بچے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ضلع واشک کے صدر احسان اللہ سمالانی جنرل سکریٹری عبدالفتاح بلوچ نے کیا انھوں نے کہا لیویز ہمارا قبائلی فورس ہے مگر ان کو افسران نے اپنے کمائی کا زریعہ بنایا ہوا ہے ان کو چیک پوسٹوں پر اس لیے تعینات کیا جاتا ہے کہ وہ ان کے لئے چائے پانی اکٹھے کریں بسیمہ کے چیک پوسٹ سونے کی کان ہیں ہم نے ان چند سالوں میں کھبی نہیں سنا کہ ان چیک پوسٹوں پر کوئی چور ڈاکو یا منشیات سے لدی گاڑی پکڑا گیا ہے یا کسی سے کوئی ممنوعہ شہ برآمد کیا گیا ہے ان چیک پوسٹوں کے زریعے ہر ہمیشہ لوٹ مار سالہ سال جاری رہتی ہے اس بہتی گنگا میں بہت سے لوگ ہاتھ دھوتے رہتے ہیں اس میں مقامی افسران کے تقرر و تبادلوں پر بولیاں لگتے ہیں جو زیادہ بولی لگاتی ہے اس کو تعینات کیا جاتا ہے جو کمزوری دیکھاتی ہے اس کا تبادلہ کیا جاتا ہے یہ چیک پوسٹ بہتی گنگا کی طرح دور تک بہتی ہے میں بسیمہ کے دلیر اور بہادر نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے ترقی میں رکاوٹ اس ناسور کے خلاف اپنے اپنے پلیٹ فارم سےآواز بلند کریں اس لعنت سے علاقہ قوم کو چھٹکارہ دلانے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ جب تک ہم خود اس بدمعاشی کو ختم نہیں کریں گے تب تک ان کی لوٹ مار اسی طرح جاری رہیگی اور ہمارے ذہنی پستی روزبروز بڑھتی چلے گی اور علاقے میں امن اومان ایک خواب بن کر رہ جائے گا اور پولیس کے جوان بھی ہمارے علاقے کے بچے ہیں صرف چند لوگوں کی وجہ سے اپنے علاقے گھر بار سے سینکڑوں کلومیٹر دور ڈیوٹی کرنے پر مجبور ہیں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع واشک کا مطالبہ ہے بسیمہ اور ناگ کو بی ایریا سے اے ایریا میں فوری طور پر تبدیل کرنے کی احکامات صادر فرمایا جائے تا کہ بدمعاشوں کی راج کو ختم کیا جا سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں