فلوریڈا: فائرنگ کے 2 واقعات میں 12 افراد زخمی
امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کے دوعلیحدہ واقعات میں 12 افراد زخمی ہوگئے، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کررہے ہیں۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعات فلوریڈا کی میامی ڈیڈ کاؤنٹی میں گزشتہ روز پیش آئے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو نامعلوم مسلح افراد نے باسکٹ بال کورٹ کے قریب لوگوں پرفائرنگ کی جس میں زخمی ہونے والے 8 میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
فائرنگ کے دوسرے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کے واقعات سے متعلق مزید تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔
Load/Hide Comments