کرونا،حکومت کو مزید سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کرونا کیسز کے اضافے کے پیش نظر حکومت کو مزید سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔عمران خان اپنے ترجمانوں کو پروائنٹ سکورنگ کی بجائے زبان بندی کا مشورہ دیں۔حکومت شہبازشریف کی تجاویز پر تنقید کی بجائے سنجیدگی سے غور کرے۔مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر شہبازشریف کی ہدایت کے مطابق کرونا آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔شہبازشریف ہنگامی حالات میں بہترین فیصلے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔شہبازشریف اپوزیشن لیڈعر ہونے کے ناطے اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔تمام لیگی بلدیاتی نمائندے پر اپنے حلقوں میں متحرک ہو چکے ہیں۔حکومتی ترجمان بھی قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔عظمٰی بخاری نے مزید کہاشہری کرونا کے معاملے میں مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔شہری لاک ڈاؤن اور انتظامیہ کے احکامات پر عملدرآمد کریں۔ پنجاب کرونا کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔وزیراعلی پنجاب اور وزیر صحت ینگ ڈاکٹرز سے لڑائی جھگڑے کی بجائے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرے۔حکومت ینگ ڈاکٹرز کی تذلیل کرنے کی بجائے ان کو عزت دے۔ہمارے مسیحا اصل میں ہمارے ہیروز ہیں ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے۔حکومت کو پسند نا پسند کی روش ترک کرنا ہو گی۔کرونا کیخلاف پوری قوم،حکومت اور اپوزیشن کو متحد اور یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔حکومتی ترجمانوں کے منفی رویے اور پکڑ دھکڑ کی سیاست موجودہ حالات میں غیر مناسب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں