کوئٹہ،ادویہ ساز فیکٹری کے مستقل ملازمین کی چھٹی اور ڈیلی ویجز سے دو شفٹوں میں کام لینے کا انکشاف
کوئٹہ:پاکستان ور کرز فیڈریشن بلوچستان کے صدر حاجی عبد الکریم جنرل سیکر ٹری پیر محمد کا کڑ ماما سلام بلوچ حاجی عبد المجید،حاجی افضل مینگل،نعمت خان کاکڑحاجی علی گل،حاجی خدائے رحیم،عزیز احمد سارنگزئی ودیگر نے مارٹن ڈاؤ مارکر فیکٹری میں جاری کام پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ادویات ساز سب سے بڑی فیکٹری مارٹن ڈاؤ مارکر فیکٹر ہے کروناوائرس کی وجہ مستقل ورکروں کو چھٹی دی گئی ہے جبکہ کنٹرکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین جن کی تعداد 15سو ہے، ان سے اب بھی دو شفٹوں میں کام لیا جاریاہے۔موجودہ نازک صورت حال میں جس میں پورا ملک لاک ڈاؤن ہے ورکرز کی اتنی بڑی ہجوم کا ایک ہی جگہ کام کرنے،مسجد،کنٹین اور چھوٹے ہالوں میں ادویات کی پکنگ دوران ایک ساتھ ہونے سے ورکرز میں وائرس پھیلنے کاخدشہ ہے بلکہ حفظان صحت کے تمام اصولوں اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے ورکرز ان کے فیملیزاورعام شہریوں کے زندگی کیلئے شدید خطرہ ہیں انھوں نے کہا کہ مستقل ملازمین کے تحفظ کیلئے تو یونین کے پلیٹ فارم آواز بلند کرتے ہیں۔مگر ڈیلی ویجیز اور کنٹرکٹ ملازمین تو اپنے جان کی حفاظت کیلئے بھی آواز بلند کرسکتے ہیں کیونکہ ان کو ڈر ہوتاہے کہ کہی نوکری سے محروم نہ ہوجائیں لہذا پاکستان ور کرز فیڈریشن بلوچستان حکومت بلوچستان اورخاص کر لیبر ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لیبر انسپکٹر فیکٹری کا دورہ کریں حکومتی احکامات اور صحت وسلامتی کے مسلمہ اصولوں کے خلاف ورزی پر انکے خلاف کارائی کریں۔اگر کام جاری رکھنا ناگزیر تھا تو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کریں اور ورکرز کومشکل صورت حال میں کام کرنے پر رسک الاؤنس دیاجائیں۔