ملک کی مشرقی اور مغربی سرحدیں مزید 2 ہفتے بند رکھنے کا اعلان

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ ملک کی مشرقی اور مغربی سرحدیں کورونا وائرس کی وبا کے باعث مزید 2 ہفتے بند رہیں گی۔اسلام آباد میں ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ ’13 مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ملک کے مغربی اور مشرقی سرحدیں 2 ہفتے کے لیے بند رہیں گی، وہ مدت آج پوری ہورہی تھی لیکن کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ سرحدیں مزید 2 ہفتے کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گی۔’انہوں نے کہا کہ ‘ہماری بندرگاہیں آپریٹ کر رہی ہیں، وہاں آپریشن جاری رہے گا اور وہاں ہماری اسکریننگ کا عمل بھی چلتا رہے گا۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘بین الاقوامی پروازوں کی آمد پر 4 اپریل تک کی پابندی عائد کی گئی تھی جو قائم رہے گی، پہلے بیرون ملک جانے والی پروازوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی تھی لیکن اتوار سے 4 اپریل تک اس پر بھی پابندی ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں