کورونا وائرس: مزید نئے کیسز سے تعداد 1432، اموات 12 ہوگئیں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک کے مختلف حصوں میں مزید متاثرہ افراد سامنے آنے سے مجموعی تعداد 1432 ہوگئی۔اس مہلک وائرس سے خیبرپختونخوا میں ایک جبکہ گزشتہ روز پنجاب میں 2 اموات بھی سامنے آئیں جس کے بعد اب تک ملک میں وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 12 ہوچکی ہے۔اگرچہ اس وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر تھا تاہم گزشتہ روز پنجاب میں 82 کیسز سامنے آنے سے اب سب سے زیادہ متاثرین پنجاب سے ہیں۔یہی نہیں بلکہ اب تک سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں سامنے آئی ہیں جہاں 5 افراد اس عالمی وبا سے انتقال کرگئے جبکہ 4 افراد کا خیبر ختونخوا، ایک سندھ، ایک بلوچستان اور ایک گلگت بلتستان میں انتقال

اپنا تبصرہ بھیجیں