بلوچستان،میں کرونا کے مزید کیسز، تعداد 138 ہوگئی
کوئٹہ: نوول کورونا وائرس کے 5نئے کیسز آنے کے بعدبلوچستان میں نوول کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد138ہوگئی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک 2افراد صحت یاب جبکہ ایک جاں بحق ہوگیاہے۔نوول کورونا وائرس کے حوالے حکومت بلوچستان کے آپریشن سیل کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں 5نئے نوول کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد138ہوگئی ہے جبکہ 276افراد کے رزلٹ آنا باقی ہیں،صوبے میں اب تک 2افراد مکمل طورپر صحت یاب جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیاہے،بلوچستان کے 2اضلاع نوول کورونا وائرس سے متاثر ہیں اعداد وشمار کے مطابق 138افراد میں سے 7متاثرہ مریضوں کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے،تفتان قرنطینہ سینٹر میں داخل 274افراد میں سے 174افراد کی قرنطینہ مدت پوری ہونے کے بعد انہیں کوئٹہ روانہ کردیاگیاہے۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور ایم پی اے ہاؤس کے 38افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔