ورچوئل یونیورسٹی کا سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت دینے کا فیصلہ
لاہور: ورچوئل یونیورسٹی کا سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت دینے کا فیصلہ ‘ ورچوئل یونیورسٹی اپنا تیار کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم سرکاری یونیورسٹیوں کو فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی نے سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے، ورچوئل یونیورسٹی اپنا تیار کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم سرکاری یونیورسٹیوں کو فراہم کرے گی، ورچوئل یونیورسٹی نے ایم اویو کے تحت 14 سرکاری یونیورسٹیوں کوای لرننگ سسٹم فراہم کر دیا ہے لرننگ مینجمنٹ سسٹم میں ویڈیو لیکچرز، اسائنمنٹ، نصاب کی تقسیم کی تفصیلات شامل ہیں، یونیورسٹیز اپنے اساتذہ کو مذکورہ سسٹم کی موبائل ایپ کے ذریعے رسائی دیں گی ہائیرایجوکیشن کمیشن نے تمام یونیورسٹیوں کو آن لائن ٹیچنگ جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
Load/Hide Comments