کیپٹل ہل پر حملے کیلئے ٹرمپ نے اشتعال دلایا، ہلہ بولنے والے دہشت گرد ہیں: جوبائیڈن

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ کیپٹل ہل پرحملے کے لیے ٹرمپ نے اشتعال دلایا، ٹرمپ انہیں مظاہرین مت کہیں، عمارت پر ہلہ بولنے والے دہشت گرد ہیں۔ ادھر صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی توجہ نئی انتظامیہ کےساتھ اقتدار کی منتقلی پر ہے، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کے بعد صدر ٹرمپ بیک فٹ پر چلے گئے، نو منتخب صدر جوبائیڈن نے انہیں ذمہ دار قرار دے دیا۔ جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انہیں مظاہرین مت کہیں، کیپٹل بلڈنگ پر ہلہ بولنے والے دہشت گرد ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے والے ٹھگوں سے امتیازی سلوک کیا گیا۔ احتجاج کرنےوالے سیاہ فام ہوتے تو سلوک مختلف ہوتا۔ گزشتہ سال سیاہ فام مظاہرین کو بزور طاقت منتشر کیا گیا۔ نسل پرستی امریکا میں حقیقت ہے، یہ ناقابل قبول ہے، اسے بدلنا ہوگا۔

ادھر صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ پرامن انتقالِ اقتدار کی بات پر قائم ہوں، ان کی توجہ نئی انتظامیہ کےساتھ اقتدار کی منتقلی پر ہے، کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی کرنےوالوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تناوکو کم کرنے اور مل کر آگے بڑھنےکی ضرورت ہے۔

وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری نے کیپٹل ہل ہنگاموں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون توڑنے والوں کو کٹہرے میں لانا چاہئے۔ نومنتخب صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب چار دیواری میں منعقد کرنے کی بھی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں