کورونا، اٹلی میں ہلاکتیں 10 ہزارسے تجاوز
اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں تقریباﹰ ہزار اموات کے بعد وہاں ہلاکتیں 10 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ اس وائرس کے مریضوں کی عالمی تعداد پونے چھ لاکھ سے زائد جبکہ ہلاکتیں بھی تقریباﹰ ساڑھے چھبیس ہزار ہو چکی ہیں۔اطالوی دارالحکومت روم میں ملک کے شہری دفاع کے ادارے نے جمعہ ستائیس مارچ کی شام بتایا کہ اٹلی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے مریضوں کی مجموعی تعداد چار ہزار چار سو کے اضافے کے ساتھ اب90ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اٹلی نے ان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے اب چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں سے اس وبائی مرض کا آغاز ہوا تھا۔ا
Load/Hide Comments