کورونا، بلوچستان کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں بند قیدیوں کی سزا ؤں میں تین ماہ کی رعایت

کوئٹہ،حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظرصوبے کی جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں بند قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کی رعایت دے دی،اس رعایت کا اطلاق سنگین جرائم کے مجرمان پر نہیں ہوگامحکمہ داخلہ کے نوٹی فیکشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرات کے پیش نظرصوبے کے تمام جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں قید قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کی خصوصی رعایت دے دی ہے، اس رعایت کا اطلاق تخریب کاری،ریاست مخالف سرگرمیوں،بینک ڈکیتی،ریپ،اور نیب جیسے سنگین جرائم کے مجرمان پر نہیں ہوگابلوچستان کی جیلوں میں پابند سلاسل قیدیوں کی تعداد 2100کے لگ بھگ ہے جن میں 78قیدی آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے دی گئی معافی کے نتیجے میں رہا ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں