وزیر ریلوےکا چند ماہ میں ریلوے کی فریٹ آمدنی کو دگنا کرنےکا دعویٰ
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے چند ماہ میں ریلوے کی فریٹ(مال برداری) آمدنی کو دگنا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا آمدنی کو دگنا نہ کیا تو ریلوے کا حال بھی پاکستان اسٹیل ملز جیسا ہی ہوگا۔
بجلی کی مد میں پاکستان ریلویز کو اربوں روپےکا چونا لگائے جانےکا انکشاف
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ماضی میں فریٹ کو تباہ کیا گیا، اگر وہ فریٹ آمدنی نہیں بڑھا سکے تو ریلوے کونہیں چلا سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوےکی زمینوں پرقبضہ ہو رہا ہے، ریلوےکی آمدنی بڑھاؤں گا، دو سے ڈھائی ارب کی بجلی چوری ہو رہی ہے، اسے روکنےکے لیے میٹرز لگا رہا ہوں۔
Load/Hide Comments


