کوئٹہ،بی ایم سی کی سیٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری
کوئٹہ:بی ایم سی کی سیٹوں کی غیر منصفانہ اور میرٹ کے بر خلاف تقسیم کے خلاف احتجاجی کیمپ 12 ویں دن بھی جاری رہی کیمپ منتظمین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔ گزشتہ روز بولان میڈیکل کالج کے سیٹوں کی غیر منصفانہ، میرٹ دشمن تقسیم کے خلاف احتجاجی کیمپ کا بارویں دن بھی جاری رہی احتجاجی کیمپ کے آرگنائزر ڈاکٹر مزمل پانیزء اور ڈاکٹر محسن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیٹوں کی غیر منصفانہ اور میرٹ دشمن تقسیم کے خلاف احتجاج کو مزید وسعت دینگے۔اس شدید سردی میں طلبا احتجاج پر ہیں مگر محترم وزیراعلی صاحب کو آواز صرف ریڈ زون میں سنائی دیتی ہے۔یہ خواہش ہم پوری کردینگے۔حکومت کی غفلت کا خمیازہ انٹری ٹیسٹ کے پانچ ہزار طلبا وطالبات کو اٹھنا پڑے گا۔اپنے مطالبات کے منظور ہونے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


