سانحہ 10جنوری و دیگرواقعات میں کسی دہشتگرد کو آج تک سزا نہیں ہوئی ہے، ایچ ڈی پی
کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں شہداء 10جنوری 2013اور قتل عام ونسل کشی کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہا کہ سفاکانہ واقعات وسانحات کے دوران دہشت وبربریت کے وہ تمام حربے وطریقے ہزارہ قوم کے مظلوم ومحروم عوام کے خلاف استعمال کیا گیا جس کا انسانیت اور کسی مذہب میں تصور تک نہیں کیا جاسکتا بیان میں کہا گیا کہ علمدا روڈ کے سنو کر کلب میں ڈبل دھماکہ کر کے 10جنوری 2013کے دن سینکڑوں افراد کو شہید کیا گیا اس کے علاوہ اس سے قبل اور بعد میں سینکڑوں واقعات میں محنت کشوں،مزدوروں،تاجروں،کاروباری طبقات،طلباء،وکلاء،ڈاکٹرز،ملازمین،ہسپتالوں میں جس طرح ہزارہ قوم اورکوئٹہ کے شہریوں کو نشانہ بنا یا گیا اور اب تازہ مچھ کے واقعہ میں گلہ کاٹ کر جس طرح ہزاروہ برداری کو ذبح کیا گیا و ہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے بیان میں کہا گیا کہ شہداء کے لواحقین عرصہ دراز سے اب تک انصاف کے طلبگار ہے ان واقعات کے نتیجے میں آج تک کسی دہشتگرد کو عدالتوں سے سزاء نہیں دی گئی ہے مذہبی سفاکانہ واقعات کے حقیقی مجرمان بے نقاب ہوکر سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے ہزارہ قوم سے مستقل امن کے قیام کیلئے انتہاء پسندانہ سوچ کے خاتمہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہزارہ قوم بھی ہر طرح کی شدت پسندی کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کریں بیان کے آخر میں تمام شہداء کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے بے گناہ اور بلا وجہ قتل و بے کسی کو کسی صورت خراموش نہیں کیا جائے گادریں اثنا پارٹی کے مرکزی کونسل کا اہم اجلاس پارٹی چیئر مین عبدالخالق ہزارہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سانحہ مچھ کے حوالے سے جمعہ جنوری کو ہزارہ ٹان میں جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جنوری شہید چیئر مین حسین علی یوسفی کی برسی عقیدت و احترام منانے کا فیصلہ کیا گیا۔


