ملک میں کرونا کیسز کی تعداد1526 اور اموات 14 ہوگئیں
اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1526 تک پہنچ گئی، پنجاب میں 558، سندھ 481، خیبر پختونخوا میں 188 مریض ہو گئے، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 116 اور آزاد کشمیر مکے 2 مریض بھی شامل ہیں. عالمی وبا سے پچیس مریض مکمل صحت یاب اور 13 جاں بحق ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں 182 قرنطینہ سنٹر قائم کئے گئے ہیں، تھائی لینڈ میں پھنسے 170 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ملک میں کرونا کے مریض بڑھنے لگے، حکومت کی جانب سے اقدامات مزید تیز ہو گئے۔ وائرس سے اب تک 25 مریض مکمل صحتیاب ہو چکے ہیں، کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ 14 اور لاہور میں ایک مریض صحتیاب ہوا، معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ہرکسی نے ٹیسٹ کرانا شروع کر دیا تو وہ لوگ رہ جائیں گے جن کو زیادہ ضرورت ہے۔پنجاب حکومت نے بھی پچیس لاکھ خاندانوں کو چار ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلا ن کیا ہے۔ کرونا سے لڑنے والے طبی عملے کو بھی ایک تنخواہ اؕضافی ملے گی۔وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں 182 قرنطینہ سنٹر قائم کئے گئے ہیں، داخلی اورخارجی راستوں پر فوجی دستے تعینات ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج، وفاق اور صوبائی انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے، چمن میں 800 ، لنڈی کوتل 1500 اور تفتان میں 600 بستروں پر مشتمل مرکز بنائے گئے، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی آلات، وینٹی لیٹر، ماسک، میڈیکل اور ٹیسٹنگ کٹس کی منتقلی کی گئی۔تھائی لینڈ میں پھنسے 170 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر اسکریننگ کی گئی۔ مسافر 21 مارچ سے تھائی لینڈ میں پھنسے ہوئے تھے، تمام بنکاک ائیرپورٹ پر مقیم تھے۔