عمران خان نے امن و امان پرنظر رکھنے کیلئے5 رکنی کمیٹی بنا دی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے امن وامان کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے5 رکنی کمیٹی بنا دی،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسے جلوسوں کے دوران امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کمیٹی کے کنونیئرہوں گے جب کہ وزیرقانون فروغ نسیم، وزیردفاع پرویزخٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کمیٹی میں شامل ہیں،کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،کمیٹی اسلام آباد میں احتجاجوں کے دوران امن و امان پر نظر رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں