وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول بحران پر کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اجلاس میں 4 رکنی وزارتی کمیٹی اب تک کی پیشرفت پر وزیراعظم کو بریف کرے گی: ذرائع
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول بحران پر کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
پیٹرول بحران کمیشن رپوٹ پر وزیراعظم نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی کو ٹاسک سونپا تھا اور آج ہونے والے اجلاس میں 4 رکنی وزارتی کمیٹی اب تک کی پیشرفت پر وزیراعظم کو بریف کرے گی۔
وفاقی وزراء اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری اور اعظم سواتی کمیٹی کے رکن ہیں
وزیراعظم نے اجلاس میں عمر ایوب، ندیم بابر کو بھی طلب کیا ہے۔
Load/Hide Comments


