پاکستانی زائرین کو واپس لانے کے عمل میں میرا کوئی کردار نہیں،زلفی بخاری
کوئٹہ:وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے کبھی تفتان سے زائرین کو روکنے یا بھیجنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے بلوچستان حکومت نے تفتان بارڈر پر پاکستانی زائرین کے داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا اور ایک ذمہ داری ریاست اپنے لوگوں کو کھلے آسمان تلے نہیں چھوڑ سکتی پاکستانی زائرین کو واپس لانے کی عمل میں میرا کوئی کردار نہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے تفتان بارڈر پر پاکستانی زائر ین کے داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا اور ایک ذمہ دار ریاست اپنے لوگوں کو کھلے آسمان تلے نہیں چھوڑ سکتی اپنا موقف دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تفتان میں قرنطینہ سہولیات کا بھی بندوبست کیا گیا تھا تاکہ کرونا وائرس نہ پھیل سکے جبکہ وفاقی حکومت نے مختلف غیر ملکی ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے انخلا کا عمل بھی شروع کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو واپس لانے کے عمل میں میرا کوئی کردار نہیں،میں نے یا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کسی اور رہنما نے تفتان بارڈر کے ذریعے کسی کو پاکستان آنے کی اجازت دینے کے عمل میں اپنا اثر و رسوخ استعمال نہیں کیاانہوں نے کہاہے کہ ان کی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے کبھی تفتان سے زائرین کو روکنے یا بھیجنے کے بارے میں بات نہیں ہوئی ہے، وفاقی حکومت نے کسی صوبائی ادارے کو اس معاملے میں متاثر نہیں کیا اور تفتان بارڈر سے نقل و حرکت وفاقی مضمون نہیں۔