کریمہ بلوچ کا پروفیشنل طریقے سے قتل ہوا،ایران و چین بھی ملوث ہوسکتے ہیں، شوہر

ٹورنٹو:کینڈا میں پراسرار طورپر موت کا شکارہونے والی بلوچ سیاسی رہنماء کریمہ بلوچ کے شوہرحمل حیدربلوچ نے سماجی ویب سائٹ پر اپنے ایک انٹرویومیں کہاکہ کریمہ بلوچ ایک بہادر خاتون تھیں انہیں پروفیشنل طریقے سے قتل کیاگیا، کینڈین پولیس تحقیقات بھی پروفیشنل طریقے سے کرئے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کریمہ بلوچ کے قتل میں ایران وچین سمیت کوئی اور بھی ملوث ہوسکتاہے، اگر چین یہ کررہاہے تو سمجھ آتا ہے کہ وہ سی پیک منصوبے کے لیے یہ کررہاہے انہوں نے کہاکہ اگر کریمہ بلوچ کے قتل کی تحقیقات شفاف طریقے سے نہیں ہوئی تو ہم مقدمہ لڑینگے تاکہ دیگر قتل کی طرح یہ رفع دفع نہ ہو، بلوچستان میں جاری احتجاج کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں