گوادر پورٹ کے چیئرمین کے پی ایس پر ایم ایس اے کی فائرنگ

گوادر( بیورورپورٹ)گوادر فش ہاربر گیٹ پر گوادر پورٹ کے چیئرمین کے پی ایس شبیر بلوچ پر ایم ایس اے کی فائرنگ، زرائع کے مطابق سرکاری گاڑی میں موجود گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے پی ایس شبیر احمد بلوچ پر گیٹ پر موجود اہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کردیا جب وہ گوادر فش ہاربر میں اپنی سرگاڑی میں داخل ہونے کے دوران سیکورٹی چیکنگ کیلئے گیٹ پر مامور ایم ایس اے کے اہلکاروں کو اپنا تعارف کرتے ہوئے ادارتی کارڈ دکھا آگے بڑھا ،اسی دوران ایم ایس اے کے اہلکاروں نے فائرنگ کرتے ہوئے فش ہاربر کے گیٹ بند کردئیے،فائرنگ کے واقعہ کے بعد گوادر پورٹ اتھارٹی کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چئیرمین نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے نیوی حکام سے رابطہ کیا تاھم ایم ایس اے حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے گوادر پورٹ کی سیکورٹی کیلئے حسب معمول چیکنگ کیا جاتا ہے،علاوہ ازیں گوادر پورٹ اتھارٹی کے ملازمین نےواقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ سیکورٹی کے نام پر افسران اور ملازمین کی تضحیک کا عمل ناقابل قبول اور رویہ تشویشناک ہے اس سلسلے میں گوادر پورٹ کے ملازمین کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں صلاح و مشورہ سے آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا،

اپنا تبصرہ بھیجیں